پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی نہیں ہوں گے، میچز شیڈول کے مطابق ہونگے، سمیع الحسن برنی

16 مارچ تک پی ایس ایل میچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہی ہوں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 2 مارچ 2021 16:32

پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی نہیں ہوں گے، میچز شیڈول کے مطابق ہونگے، سمیع الحسن برنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ پاکستان سٴْپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔سمیع الحسن برنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں، فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھے، 244 میں سے تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، ان افراد کے ریپیٹ ٹیسٹ جمعرات کو کیا جائیگا، اس وقت ببل کے اندر تین سو کے قریب لوگ ہیں۔سمیع برنی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں ، براڈکاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ 112 براڈ کاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ببل کے اندر آنے سے پہلے 3 دن آئیسولیشن ضروری ہے،سری لنکن پریمیئر لیگ کے وقت حالات مختلف تھے، اس وقت پوری دنیا کی حالت مختلف ہے۔ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ پی ایس ایل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ہوٹل اور گراؤنڈ سمیت سب جگہ سخت کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 50 فیصد تماشائی میدان میں آئیں گے، فائنلز کا فیصلہ بعد میں ہوگا، 16 مارچ تک کے میچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 16:32:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :