ٹائیگرووڈز ساتھی گالفرز کی محبت دیکھ کر خوشی کا اظہار

گالفرز کا لال شرٹ اور بلیک پینٹ پہن کر حادثے میں زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز کو خراج تحسین

منگل 2 مارچ 2021 16:36

ٹائیگرووڈز ساتھی گالفرز کی محبت دیکھ کر خوشی کا اظہار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) امریکی گالفر ٹائیگرووڈز اپنے ساتھی گالفرز اور فینز کی محبت دیکھ کر خوش ہوگئے، گالفرز نے لال شرٹ اور بلیک پینٹ پہن کر حادثے میں زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز کو خراج تحسین پیش کیا۔لال شرٹ اور بلیک ٹرائوزر گالف کی دنیا میں پہچان ہے امریکن گالفر ٹائیگر ووڈز کی جو گزشتہ ہفتے حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پندرہ بڑے اعزاز جیتنے والے ٹائیگرووڈز کو اتوار کے ایونٹ کے فائنل رائونڈ میں روری میکلورائے ،موریکووا سمیت مختلف گالفرز نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ، میجر چمپئن ایونٹ میں شریک گالفرز اور فینز نے لال اور بلیک کامبی نیشن زیب تن کیا۔یہ منظر ٹائیگر ووڈز نے ٹیلی ویژن پر دیکھا اور سوشل میڈیا پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں جس طرح سب نے ان کی مدد کی ہے ، وہ اس سے بہت خوش ہیں ، ٹی وی پر سب کوریڈ شرٹ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 16:36:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :