پاکستان ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ23 مارچ سے شروع ہو گا

ٹورنامنٹ 30 مارچ تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

منگل 2 مارچ 2021 16:36

پاکستان ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ23 مارچ سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ23 مارچ سے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گا۔گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16، ڈیف اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ 30 مارچ تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اورکھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے جس کمی کو پورا کرنے کے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہو گی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکیں گے اور مزید معلومات کیلئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 16:36:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :