سرفراز احمد نے وہ کر دکھایا جو اعظم خان یا محمد رضوان بھی نہیں کرپائے ہیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان پی ایس ایل میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مارنے والے واحد ملکی وکٹ کیپر بلے باز ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 مارچ 2021 21:06

سرفراز احمد نے وہ کر دکھایا جو اعظم خان یا محمد رضوان بھی نہیں کرپائے ہیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مارچ 2021ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے وہ کر دکھایا جو ان کے ٹیم میٹ اعظم خان یا ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی نہیں کرپائے ہیں ۔ 33 سالہ سرفراز احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 6 کے 12 میچ کے 13 اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگائے، سرفراز احمد پی ایس ایل میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے 5ویں بلے باز اور واحد پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ،
اس سے قبل کیرون پولارڈ نے محمد عرفان کے خلاف مسلسل 4 چھکے لگائے، شاہد آفریدی نے پہلے ثمین گل کے اوور کی آخری تین گیندوں کو بائونڈری کے اوپر سے پار پہنچایا اور پھر لیام ڈاسن کے اوور کی پہلی گیند پر بھی چھکا لگایا، لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کیخلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا جب کہ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب کو مسلسل 4 چھکے رسید کیے ،کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری سکور کی۔

(جاری ہے)

فہیم اشرف نے 54 رنز پر کھیلنے والے گلیڈی ایٹرز کے کپتان کو آؤٹ کردیا، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مارچ 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے 12 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 2021ء کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسن علی کے پہلے اوور میں صائم ایوب ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بناکر پانچویں گیند پر پال سٹرلنگ کو کیچ دے بیٹھے، کیمرون ڈیلپورٹ اور فاف ڈوپلیسی نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی لیکن 21 کے مجموعے پر فہیم اشرف نے ڈیلپورٹ کو آؤٹ کردیا۔ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا حسن علی نے پہنچایا جب ڈوپلیسی 17 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 41 کے سکور پر اعظم خان کو بھی آؤٹ کیا ۔

بین کٹنگ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے 10 ویں اوور کی5ویں گیند پر کٹنگ کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد نے 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔سرفراز احمد نے محمد نواز کے ساتھ مل ٹیم کا سکور 71 رنز سے 134 رنز تک پہنچایا،فہیم اشرف نے 54 رنز پر کھیلنے والے گلیڈی ایٹرز کے کپتان کو آؤٹ کردیا، انکی اننگز میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

زاہد محمود 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 29 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ قبل ازیں شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کوشش کریں گے کہ کم سے کم سکور پر آؤٹ کریں۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کل شیڈول تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔

پی ایس ایل کی جانب سے ٹوئٹر میں کہا گیا کہ میچ سے قبل ٹیکنیکل کمیٹی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ میں کم ازکم 2غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنیکی اجازت دی تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس اس وقت صرف 3غیر ملکی کھلاڑی موجود ہیں۔ میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، فاف ڈوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل سٹین، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شاداب خان (کپتان)، پال اسٹرلنگ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ایلکس ہیلز، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، موسیٰ خان اور محمد وسیم پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 21:06:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :