بابراعظم ہراسانی کیس، مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں،نہیں ڈروں گی :حامیزہ مختار

بابراعظم پرہراسگی کیس کی سماعت پی ایس ایل 6 مکمل ہونے تک ملتوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 مارچ 2021 14:03

بابراعظم ہراسانی کیس، مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں،نہیں ڈروں گی :حامیزہ مختار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 مارچ 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی ہراسگی سمیت مختلف الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ مختارکا کہنا تھا کہ ملکی عزت کی خاطر معزز جج نے کیس ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیا۔ حامیزہ مختارنے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا، ملک کی عزت کی خاطر معزز جج نے کیس کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کیا ہے، ایک مہینے بعد دوبارہ پیش ہوںگی۔

حامیزہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آج بھی دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، کیس لڑوں گی۔ حامیزہ مختارنے کہا کہ ملک کی عزت کیلئے کیس کو ایک ماہ کیلئے ملتوی کیا گیا ہے، میں بھی پاکستان کی بیٹی ہوں، ایک ماہ بعد معززجج سے خود کہوں گی کہ بابراعظم کو بھی پیش ہونے کا کہا جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی کرکٹر بابراعظم پرہراسگی کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت پی ایس ایل کے خاتمے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

بابراعظم پر مقدمہ کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل 6 ختم ہونے دیں پھر اس کیس کو سن لیں گے۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ معلوم نہیں کہ اس کیس کا فیصلہ کس طرف جائے، اس سے ملک کی بدنامی ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 1 ماہ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ حامیزہ مختارنامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی زیادتی، تشدد اورمال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ،قومی ٹیم کے کپتان نے اپنے خلاف مقدمے کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 14:03:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :