بابر اعظم پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت ایک ماہ تک ملتوی

بدھ 3 مارچ 2021 14:26

بابر اعظم پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت ایک ماہ تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے درخواست پر سماعت کی ۔بابر اعظم کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دینے والی حامیزہ مختار بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ فاضل عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل مکمل ہونے دیں پھر کیس سن لیں گے،ناجانے کیس کا فیصلہ کس طرف جائے ،ملک کی بدنامی ہوگی۔فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 1 ماہ تک ملتوی کردی ۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 14:26:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :