تین میچز کھیل کر بہت کچھ بدل گیا، شاہنواز دھانی

اسٹار کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شین بونڈ اور جوفرا آرچر کی طرح بولنگ کرانا خواہش ہے، گفتگو

بدھ 3 مارچ 2021 15:24

تین میچز کھیل کر بہت کچھ بدل گیا، شاہنواز دھانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تین میچز کھیل کر ہی ان کیلئیبہت کچھ بدل گیا ہے، اسٹار کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شین بونڈ اور جوفرا آرچر کی طرح بولنگ کرانا خواہش ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی نپی تلی بولنگ سے سب کی توجہ کا مرکز بن جانے والے ملتان سلطانز کے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی 3 میچز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

نوجوان بولر نے کہا کہ وہ ضلع لاڑکانہ کے ایک گائوں میں ننگے پیر کرکٹ کھیلا کرتے تھے، ٹرائلز دینے گئے تو سامان نہیں تھا، دوست سے کرکٹ کٹ مانگ کر گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کا جنون اس قدر تھا کہ سہولیات نہ ہونے کے باوجود بھی براہ راست میچز دیکھنے کا کوئی نہ کوئی بندوبست کرلیتے تھے۔شاہنواز دھانی نے کہاکہ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، پہلے میچ میں کارلوس براتھ ویٹ نے کافی حوصلہ بڑھایا، اب خواہش ہے کہ شین بونڈ اور جوفرا آرچر کی طرح بولنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل میں کھیلتا دیکھ کر میرے گاو?ں میں موجود اور بھی پلیئرز کو امید ہوچلی ہے کہ ان کا مستقبل اچھا ہوسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 15:24:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :