بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں واپس آگئیں

بدھ 3 مارچ 2021 15:24

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں واپس آگئیں
دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں واپس آگئیں۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا قطر اوپن میں ڈبلز مقابلہ جیت کر ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں واپس آگئیں، کامیابی میں شراکت دار سلووینیا کی آندریجا کیلپک رہیں۔

(جاری ہے)

اس جوڑی نے ابتدائی رائونڈ میں یوکرین سے تعلق رکھنے والی پلیئرز نیڈیجا کیچونک اور لیوڈمیلا کیچونک کو 4-6، 6-7 (5/7) اور 5-10 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے، یہ گذشتہ 12 ماہ میں ثانیہ مرزا کا پہلا میچ تھا۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 15:24:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :