پی ایس ایل 6‘ لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان

بدھ 3 مارچ 2021 22:12

پی ایس ایل 6‘ لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) لاہورمیں 10 مارچ سے شیڈول پاکستان سپرلیگ کے میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بائیوببل کے باوجود چار کوویڈ کیسز پازیٹو آنے پر پی سی بی حکام خاصے پریشان ہیں اور لیگ کو جاری رکھنے کے لیے اس ٓاپشن پر بھی سوچ وبچار ہورہی ہے کہ کراچی میں بائیوببل کے تمام انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد مزید کسی ناخوشگوارحالات کا سامنا کرنے کے بجائے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کروالیے جائیں۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام تمام حالات، واقعات کا جائزہ لے کر سوچ وبچار کرنے میں مصروف ہیں کہ لیگ کو اب کس طرح مکمل کرنا ہے اور کیا ایک ہی جگہ میچز کرانا مناسب ہوگا یا پھر پہلے سے جاری کردہ پلان پر عمل کیا جائے۔پہلے سے طے شدہ شیڈول کیمطابق کراچی میں سات مارچ کوآخری پی ایس ایل کا میچ کھیلا جانا ہے، جس کیبعد فائنل سمیت تمام چودہ میچز لاہور میں طے ہیں۔پی سی بی حکام کی ہدایات پر لاہور میں بھی قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراونڈ پر تمام نیٹس بند کروانے کے بعد پی ایس ایل کا حصہ ٹیموں کی پریکٹس کے لیے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 22:12:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :