آل کراچی شہیدبینظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ینگ تغلق نے جیت لیا

بدھ 3 مارچ 2021 22:23

آل کراچی شہیدبینظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ینگ تغلق نے جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) آل کراچی شہیدبینظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ مولوی عثمان پارک (بھیا باغ) بروزاتوار کو ٹور نامنٹ کا شاندار فائنل میچ نواب الیون اور ینگ تغلق کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ینگ تغلق نے 2-1 سے فائنل میچ جیت کرایک لاکھ کیش انعام اور ونر ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنا لی۔ آج کے میچ کے مہمان خصوصی ناصر حسین شاہ تھے ۔

جس کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایاگیا ان کے ہمراہ خلیل ہوت،ملک فیاض اور عبدالواحد بھی تھے۔مولوی عثمان پارک میںآل کراچی شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹور نامنٹ میں جو کہ کافی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ شائقین فٹبال کو دیکھنے کو ملا کھیل کے شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے شروع کیئے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے بہت ہی خوبصورت انداز میں فٹبال کھیلا کھیل کا پہلے ہاف کے 25ویں منٹ میںینگ تغلق نے گول کرکے اسکور 1-0کردی۔

پہلے ہا ف اختتام پر اسکور 1-0 رہا دوسرے ہاف کے شروع کرنے کا وسل بجتے ہی نواب الیون کے فارورڈنے ڈارک کک لگا کر گول کرکے مقا بلہ 1-1گول سے برابرکردی۔ ینگ تغلق نے اپنے تیز رفتار فارورڈ لا ئن سے لگا تار حملے کئے مگرنواب الیون کے مضبوط ڈیفنس نے گول ناکام بنا دیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شروع سے آخر تک انتہائی دلچسپ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کے دل موہ لیئے۔میچ کے آخری لمحات میں ینگ تغلق کے سینٹر فارورڈ نے شاندار کک لگا کر گول کرکے فائنل میچ جیت کرایک لاکھ کیش انعام ونر ٹرافی حاصل کرلی۔ رنر ٹیم نواب الیون کو 50,000ہزار کیش رنر ٹرافی بھی دیاگیا۔مہمانوں کو اعزازی شلیڈ بھی دیے گئے میچوں ریفری کے فرائض نظر شباب اور جاوید کارلوس نے انجام دیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 22:23:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :