پی سی بی کرکٹ گرائونڈ میں منعقد بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل و اختتامی تقریب(کل)ہوگی

بدھ 3 مارچ 2021 22:23

پی سی بی کرکٹ گرائونڈ میں منعقد بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل و اختتامی تقریب(کل)ہوگی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پی سی بی کرکٹ گرائونڈ میں منعقد بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل و اختتامی تقریب کل ہوگی ، سیمی فائنل میں پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے مابین زبردست کھیل کا مظاہرہ ، آنکھوں کی بنیائی سے محروم افراد بھی زندگی کے کسی شعبہ میں کم نہیں ، پی اے بی کے مظفر علی قریشی کا اظہار خٰیال ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام سکھر کے پی سی بی گراؤنڈ میں شروع ہونے والا چار روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روزپنجاب الیون اور سندھ الیون کے ٹیموں کے مابین میچ ہوا ، میچ کے مہمان خاص پی اے بی صوبہ سندھ کے رہنما مظفر علی قریشی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں پی اے بی سکھر کے صدر و پروگرام کو آڈینیٹر حافظ سہیل احمد،آرگنائیزر ٹورنامنٹ مسسز سہیل سمیت جنرل سیکریٹری رحمت اللہ ،پی ایم ایل ف کے جاوید شیخ ، عابد حسین سمیت معزز شہریوں ، کرکٹ سے وابستہ سنئیر کھلاڑیوں اور پی اے پی سندھ کے رہنما و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ، میچ میں کھلاڑیوں سے سے مہمان گرامی مظفر علی قریشی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ نا صرف سندھ بکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار اور منفرد ٹورنامنٹ ہے ، پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈنے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے بنیائی سے محروم لوگوںکو کھیل کے مواقع فراہم کئے ہیں اور انشاء اللہ انہیں درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ بنیائی سے محروم افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ اور کسی بھی شعبہ میں کسی سے کم نہیں ہے اگر ضرورت ہے تو انہیں صرف توجہ کی جو ہم سب ملکر ادا کرسکتے ہیں واضع رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اور اختتامی تقریب کل(آج ) منعقد ہوگی جس میں سکھر کی نامور سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت سرکاری افسران بھی شرکت کرینگے ۔

وقت اشاعت : 03/03/2021 - 22:23:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :