آل پاکستان انٹر یونیورسٹی اسکوائش چیمپیئن شپ کا فائنل یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے سرحد یونیورسٹی پشاور کو 0-2 پوائنٹس سے جیت لیا

بدھ 3 مارچ 2021 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی میزبانی میں منعقدہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی اسکوائش چیمپیئن شپ کا فائنل یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے سرحد یونیورسٹی پشاور کو 0-2 پوائنٹس سے جیت لیا، جیم خانہ حیدرآباد کے اسکوائش کورٹ میں ہونے والے فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ تھے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا مہران یونیورسٹی میں پورا سال تدریسی و تحقیقی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، کھیلوں کے میدان بھی سال بھر مہران یونیورسٹی میںآباد رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، حیدرآباد سندھ و ملک کا اہم شہر ہے، حیدرآباد میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے، مہران یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے کہا کے طلباء وطالبات کو صرف تدریس و تحقیق نہیں کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوانا ہے، انہوں نے کہا طلباء کی ذہنی نشوونما کے لیے مہران یونیورسٹی میں کھیلوں کی سرگرمیاں کروانے پر بھی توجہ دی جاتی ہے، تقریب سے جیم خانہ حیدرآباد کے صدر سلیم قریشی اور ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی نے بھی خطاب کیا، یاد رہے کہ چیمپیئن شپ میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے سرکاری جامعات کے 14 اسکوائش ٹیموں نے حصہ لیا۔

وقت اشاعت : 03/03/2021 - 23:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :