ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 4 مارچ 2021 13:13

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا  ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا
اینٹیگوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2021ء) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی  کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین  ٹی -20بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کادوسرا میچ کل جمعرات  کو اینٹیگوا  میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ اندیز کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ کالی آندھی نے پہلے تی -20میچ میں آئی لینڈرز کو 4وکٹوں سے شکست دی تھی۔

   سری لنکا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور اپنے دورہ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی-20،تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تمام میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ اندین ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ مہمان ٹیم دیموتھ کرونارتنے کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی -20میچ آج جمعرات کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی -20میچ 7مارچ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹی -20سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین  ون ڈے  میچوں  کی سیریز کا 10مارچ کو ہوگا  یہ میچ اینٹیگوا  کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 12مارچ کو  کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا  اور آخری ون ڈے 14مارچ کو  کھیلا جائے گا۔  اس کے بعد سری لنکن ٹیم ایک دورزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جو 17مارچ کو شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21سے 25مارچ تک کھیلا  جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29مارچ سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی-20،تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تمام میچز اینٹیگوا میں ہی کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 04/03/2021 - 13:13:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :