قومی ٹیم ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کریگی

پیر 5 مئی 2014 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کریگی اور ٹیم میں مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ کے دوران کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ 24 سے 28 مئی تک ازبکستان میں کھیلی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 05/05/2014 - 16:40:38