آل سندھ ڈس ایبل اینڈ ڈمب ٹورنامنٹ 9 مئی سے شروع ہو گا

پیر 5 مئی 2014 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) سندھ رمز ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس آر ڈی سی اے) کے زیر اہتمام آل سندھ ڈس ایبل اینڈ ڈمب ٹورنامنٹ 9 مئی سے مختلف گراؤنڈز میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ میں صوبہ سندھ سے 8 ٹیموں سمیت دیگر ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ کراچی سے باہر سے آنے والی ٹیموں کو 5، 5 ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے۔ ہر میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو مین آف میچ ایوارڈ دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 05/05/2014 - 16:40:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :