اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کی کامیابیابی

جمعرات 4 مارچ 2021 16:17

اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کی کامیابیابی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اکیڈمی نے ایلیٹ کلب کو 1-4گول سے ہرا دیا،ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک اسلام آباد اکیڈمی کلب کو ایلیٹ کلب کے خلاف 1-2گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں اسلام آباد کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلی1-4گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے آغا، احسن، رضا اور اجمل نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ایلیٹ کلب کی جانب سے واحد گول فہد نے کیا، ریفری کے فرائض ضرار پیرزاد نے انجام دیئے، ٹورنامنٹ میں 28ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2021 - 16:17:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :