پاکستان ڈے مینز ٹینس چمپئن شپ 18مارچ سے شروع ہوگی

جمعرات 4 مارچ 2021 16:27

پاکستان ڈے مینز ٹینس چمپئن شپ 18مارچ سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پہلی حیدرآباد جمخانہ پاکستان ڈے مینز ٹینس چمپئن شپ18 مارچ سے حیدرآباد جمخانہ کے ہارڈ کورٹ میں شروع ہوگی۔ایونٹ کے چیف آرگنائزر محمدخالد رحمانی نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں،چمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں،تیرہ کھلاڑیوں کو مین رانڈ میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی ، اپنی رجسٹریشن 15 مارچ تک کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ملک بھر سے نامور نو کھلاڑی نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں عقیل خان، مزمل مرتضی، شعیب خان، شہزاد خان، محمد عابد، احمد چوہدری، برکت اللہ، ہیرا عاشق اور یوشف خلیل شامل ہیں،ایونٹ کا کوالیفائنگ رانڈ 18 مارچ کو صبح نو بجے جبکہ مین رائونڈ 19 مارچ سے شروع ہوگا،ٹورنامنٹ 23 مارچ تک جاری رہے گا، اور چمپئن شپ میں دو لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے،چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ ہونگے جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/03/2021 - 16:27:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :