آل کوئٹہ جگو شہید لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ مائٹی کنگز نے میچ 6رنز سے جیت لیا

پیر 5 مئی 2014 18:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) آل کوئٹہ جگو شہید لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار میچ رحمت سپورٹس کلب اور مائٹی کنگز کے درمیان کھیلا گیا مائٹی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اورز میں 182رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں حفیظ آغا 71، محمد عمر 41اور بشیراحمد37رنز کے ساتھ نمایاں رہے رحمت سپورٹس کلب کی طرف سے بلال خان نے 3جبکہ احمد شاہ نے 2ووکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں رحمت سپورٹس کلب کی 176رنز بناکر آؤٹ ہوگئی رحمت سپورٹس کی طرف سے فرمان اچکزئی 85جبکہ رحیم 45رنز بناکر نمایاں رہے مائٹی کنگز کی طرف سے عبیدآغا نے 3جبکہ نظام الدین اور فرید خان نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں اس طرح یہ میچ مائٹی کنگز نے 6رنز سے جیت لیا۔

وقت اشاعت : 05/05/2014 - 18:09:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :