دنیش کنیریا کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے کھلاڑیوں کو دی گئی سزاؤں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 4 مارچ 2021 20:38

دنیش کنیریا کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے کھلاڑیوں کو دی گئی سزاؤں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا کی ڈومسیٹک، لیگز ، قومی کرکٹ ٹیم اور پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پرعدالت نے ماضی میں دی کھلاڑیوں کو دی گئی سزاؤں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔سندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی ڈومسیٹک، لیگز ، قومی کرکٹ ٹیم میں اور پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ دنیش کنریا کون ہیں ہے کیا الزام ہے ان پر جس پر پی سی بی کے وکیل نے بتایا کہ ان پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اسپاٹ فکسنگ نہیں کی صرف میٹنگ کرائی تھی جو الزام قبول کر چکے ہیں فکسنگ کرنے والوں کو اجازات مل گئی ہے کھیلنے کی مگر درخواست گزار کو اجازات نہیں دی جارہی ہے پی سی بی کے وکیل کا کہنا تھا دنیش کنریا انگلینڈ میں ہر جگہ سے کیس ہار چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کیا کسی پر پابندی لگا سکتا ہے پی سی بی کے وکیل نے بتایا کہ جی بالکل بورڈز کے درمیان معاہدہ ہے انگلینڈ کرکٹ بورڈ پابندی لگا سکتا ہے دنیش کنریا اپنے خدشات لے کر ای سی بی کے پاس جائیں درخواست گزار تمام پلیٹ فارم استعمال کرلئے ریلیف نہیں ملا تو اسکے بعد معافی مانگ لی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈومیسٹک میچز چھوٹے موٹے میچ اور کوچنگ کی اجازات دی جائے جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر پر بھی پابندی لگی تھی لمٹیڈ ٹائم کے لئے اب وہ کھیل رہا ہے عدالت نے محمد عامر ،محمد آصف علی اور سلمان بٹ کے کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں تاکہ جائزہ لے سکیں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی
وقت اشاعت : 04/03/2021 - 20:38:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :