لیوک فرنانڈس کپ منارٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا

جمعرات 4 مارچ 2021 20:49

لیوک فرنانڈس کپ منارٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کی اجازت سے پیٹرسن اسٹار کے زیر اہتمام عثمان کلب کے تعاون سے کے ای ایس سی کے سابق اسپورٹس آفیسرلیوک فرنانڈس کے نام سے منصوب منارٹی باسکٹ بال 3x3 ٹورنامنٹ آج جمعہ 5 مارچ سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر شروع ہوگا اور 7 مارچ تک جاری رہے گا ٹورنامنٹ کا افتتاح عثمان کلب کی صدر شاہد ہ پروین کیانی 8 بجے شب کرینگی۔

(جاری ہے)

یہ اعلان ٹورنامنٹ کمیٹی کے سرپرست اعلی اور کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان نے کیا ٹورنامنٹ کے تمام انعامات عثمان باسکٹ بال کلب نے اسپانسرکئے ہیںٹورنامنٹ سیکریٹری مائیکل ٹرنر کے مطابق 8 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں اور چار چار ٹیموں کے 2 گروپ تشکیل دئے گئے ہیں اور لیگ کی بنیاد پر مقابلے ہونگے۔
وقت اشاعت : 04/03/2021 - 20:49:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :