آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی کریں گے

جمعرات 4 مارچ 2021 20:49

آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کا افتتاحی میچ منٹگمری جیمخانہ اور لیاقت آباد ایگلیٹس کرکٹ کلب کے مابین جمعہ 5 مارچ 2021 کو صبح 10 بجے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ گلبرگ پر کھیلا جائے گا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی ہوں گے جوکہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے باقاعدہ گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے تقریب میں کئی ٹیسٹ و انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ کرکٹ آرگنائزرز اور کے سی سی اے کے کئی سابق عہدیداران کی آمد بھی متوقع ہے ٹورنامنٹ کے سیکریٹری جمیل احمد کے مطابق ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا مذکورہ ٹورنامنٹ میں کراچی سمیت سندھ بھر کی 164 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں یعنی 16 ٹیمیں لیگ میچز کے لئے کوالیفائی کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ٹورنامنٹ میں کئی ٹیسٹ کرکٹرز ، انٹر نیشنل کرکٹرز اور فرسٹ کلاس کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے ٹورنامنٹ کے تمام میچز ٹرف پچز پر کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہوگی جبکہ گیندیں بھی ٹورنامنٹ کمیٹی فراہم کرے گی ٹورنامنٹ کا ہر میچ 90 اوورز پر مشتمل ہوگا جبکہ میچ کی ہر اننگ 45 اوورز پر مشتمل ہوگی تمام میچز پی سی بی کے ون ڈے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کمیٹی کے چئیرمین محمد توصیف صدیقی نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں سے ٹورنامنٹ کمیٹی سے بھرپور تعاون کی استدعا کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

وقت اشاعت : 04/03/2021 - 20:49:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :