انڈر21 خیبر پختونخوا گیمز ، دیر اپر میں مردو خواتین کے ٹرائلز مکمل

جمعرات 4 مارچ 2021 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جاری انڈر21 گیمز کے سلسلے میں دیر اپر میں مرد وخواتین کے ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے ، مردوں کے ٹرائلز دیر سپورٹس کمپلیکس جبکہ خواتین ٹرائلز دیر گرلز کالج میں منعقد ہوئے ٹرائلزمیںسینکڑوںکی تعدادمیںمرد وخواتین کھلاڑیوں نے بھر پورشرکت کی،جہاںپر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنے کھلاڑیوں اور سلیکٹرزکیلئے بہترین انتظامات کئے تھے ، وزیر اعلی محمودخان کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوامیںگراس روٹس لیول پر شعبہ کھیل کو ترقی کی راہ گامزن کرنے کی غرض ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک اور انکی ٹیم نے ایک بہترین پلان ترتیب دیدیاگیاہے جسکے تحت پشاورمیں قومی سطح پر 16سال کوسے کم عمر کھلاڑیوں کونکھارکرسامنے کیلئے مقابلوںکے انعقاد کیساتھ ساتھ انڈر21گیمز منعقد کرانے کافیصلہ کیاجسکے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں صاف وشفاف ٹرائلزلئے گئے ، دیر اپر میں ٹرائلز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مختیار احمد ، چیف کوچ شفقت الله ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ کی نگرانی میں منعقد ہوئے ۔

(جاری ہے)

‘ انڈر21 گیمز میں لڑکوں کے لئے 10 گیمز جس میں ہاکی،ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال،جمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ جبکہ لڑکیوں کے لئے 7 گیمز جس میں والی بال،نیٹ بال،رسہ کشی ،ایتھلیٹکس ،بیڈمینٹن،ٹیبل ٹینس اور کرکٹ شامل ہے‘ ٹرائلز میں 113 میل اور 82 فیمیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا۔مردوخواتین کھلاڑیوں کے شفاف ٹرائلز کیلئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے کوچز جس میں چیف کوچ شفقت الله، سینئر کوچ سید جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس ذاکر الله ، اشفاق احمد ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر،برکت شاہ ہاکی کوچ، ابراہیم ٹیبل ٹینس کوچ، ایمل خان کراٹے کوچ، صابر علی جمناسٹک کوچ، عابد ایتھلیٹکس کوچ،عامر ویٹ لفٹنگ کوچ، نعمت الله ریسلنگ کوچ، تیمور ووشو کوچ، شفیق تائیکوانڈو ، سبز علی جمناسٹک ،خواتین کوچز میں ، فاطمہ بیڈمنٹن کوچ، آمنہ ٹیبل ٹینس کوچ ، بشریٰ ولی بال کوچ شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/03/2021 - 20:49:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :