بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 پنجاب نے جیت لیا

جمعرات 4 مارچ 2021 23:10

بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 پنجاب نے جیت لیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 اختتام پذیر ہوگیا، پنجاب اور کے پی کی ٹیموں میں فائنل میچ کا معرکہ ، پنجاب نے فائنل میچ جیت لیا ، کھیلوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے ، آئی بی اے وائس چانسلر میر محمد شاہ کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق سکھر کے پی سی گراؤنڈ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اور اورمحکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے چار روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 اختتام پذیر ہوگیا ،ٹورنامنٹ کا فائنل پنجاب اور کے پی کی ٹیموں کے مابین ہوا فائنل میچ کا معرکہ کے پی کے نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کرلیا اختتامی تقریب کے مہمان خاص آئی بی اے کے وائس چانسلر سید میر محمد شاہ ،ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن نثار احمد میمن تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں پی اے بی سندھ کے صدر مظفر علی قریشی،جنرل سیکریٹری عبدالجبار میرانی ،فنانس سیکریٹری فیصل بلوچ،اسپورٹس سیکریٹری عبدالوہاب ،پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عاطف قیوم، پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر و پروگرام کو آڈینیٹر حافظ سہیل احمد،آرگنائیزر ٹورنامنٹ مسسز سہیل،ڈی سی اے کے سنئیر نامور کرکٹر آغا جاوید پٹھان ، سماجی رہنما میڈم غزالہ انجم ،آپا زینب بھنبھرو ،ڈیسٹنٹ ذوالفقار آرائیں ،پی ایبی کے محمد سلیم قریشی،پروفیسر ثروت خان سمیت دیگر سماجی ،سیاسی، تاجر تنظیموں سمیت کرکٹ سے وابستہ سنئیر کھلاڑیوں اور پی اے پی کے ممبران و شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اختتام تقریب مہمان گرامی نے فاتح و رنر اپ ٹیموں سمیت کھلاڑیوں میں ٹرافی و انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ کے یہ ٹورنامنٹ سکھر کی تاریخ کا یادگار ٹورنامنٹ تھا پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کی آنکھوں کی بینائی سے محروم افراد کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ شعبہ زندگی کے کسی بھی کام میں پیچھے نہیں ہیں آنکھوں کی بینائی سے محروم افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہمی کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے پر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر و پروگرام کو آڈینیٹر حافظ سہیل احمد،آرگنائیزر ٹورنامنٹ مسسز سہیل و دیگر اراکین و رضاکاروں کو خدمات پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیاجبکہ پی اے بی کی جانب سے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
وقت اشاعت : 04/03/2021 - 23:10:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :