جنہوں نے کبھی ٹیپ بال کرکٹ نہیں کروائی انہیں پی ایس ایل کی ذمہ داری سونپی گئی : شعیب اختر

پی ایس ایل ملتوی کیے جانے کے معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں، اسکی نگرانی بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر کی جائے: سابق فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 مارچ 2021 12:09

جنہوں نے کبھی ٹیپ بال کرکٹ نہیں کروائی انہیں پی ایس ایل کی ذمہ داری سونپی گئی : شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مارچ 2021ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ 2021ء کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 45 سالہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو پیغام میں پی سی بی پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ جنہوں نے کبھی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں کروائے انہیں پی ایس ایل کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

وہ انتہائی غصے میں ہیں کیوں کہ پی ایس ایل رک گیا اور خراب ہوا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو کیا پیغام بھیج رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل کو ملتوی کیے جانے کے معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں اور اس کی نگرانی کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر کی جائے‘۔

(جاری ہے)

واضح ہے کہ پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا ہے۔

کورونا کیسز کے باعث ملتوی ہونیوالی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کروانے کے سلسلے میں نئی تاریخ کیلئے 3 ونڈوز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال مئی، ستمبر یا دسمبر میں پی ایس ایل 2021ء کے بقیہ 20 میچز ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مئی میں زمبابوے کیخلاف سیریز کے بعد موجود ونڈو کو پی ایس ایل 6 کے میچز کے لیے استعمال کرنے کے آپشن پر غور جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مئی کے علاوہ ستمبر اور دسمبر میں بھی میچز کیلئے ونڈوز نکالنے کے آپشن پر غور ہوا ہے ۔
وقت اشاعت : 05/03/2021 - 12:09:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :