زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری پہلی قومی تین روزہ وہیل چیئر ہینڈبال چیمپیئن ٹرافی اختتام پذیر ہوگئی

جس میں پنجاب کی ٹیم 38 پوائنٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی، کے پی کے کی 34 پوائنٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور سندھ کی ٹیم 26پوائنٹ لے کر تیسرے نمبرپر رہی

جمعہ 5 مارچ 2021 12:17

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد  میں جاری پہلی قومی تین روزہ وہیل چیئر ہینڈبال چیمپیئن ٹرافی اختتام پذیر ہوگئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2021ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد  میں جاری پہلی قومی تین روزہ وہیل چیئر ہینڈبال چیمپیئن ٹرافی اختتام پذیر ہوگئی  جس میں پنجاب کی ٹیم 38 پوائنٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی، کے پی کے کی 34 پوائنٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور سندھ کی ٹیم 26پوائنٹ لے کر تیسرے نمبرپر رہی -   ٹرافی  کا انعقاد چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر  کی ہدایت پر سپورٹس ڈائریکٹورئٹ اور پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھاچیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر فاروق احمد،،پرنسپل آفیسر اسٹیٹ ڈاکٹر جاوید اختر، پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے سرپرست اعلی  محمد عابد  قادری،   ہینڈ بال فیڈریشن  کے عہدہ دار مجمد شفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عاشق رسول؛ ڈریگ کے چہئر پرسن محمد سلیم. قراۃ العین و یگر نے انعامات تقسیم کیے.زرعی یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس نے  ملک بھرمیں پہلی مرتبہ خصوصی افراد کا یہ میچ منعقد کروا کر ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے جس سے آنے والے سالوں میں تمام شعبہ جات میں خصوصی افراد کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے بھرپور مواقع میسر آ سکتے ہیں�

(جاری ہے)


وقت اشاعت : 05/03/2021 - 12:17:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :