دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

جمعہ 5 مارچ 2021 18:10

دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ شاہ عالم میں شروع ہوگیا، افتتاحی میچ میں پمز کرکٹ اکیڈمی نے شاہ جمخانہ کرکٹ اکیڈمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ جمخانہ اکیڈمی کے کپتان شعیب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 26 ویں اوور میں 128 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

عبدالوہاب نے 43، فیروز خان نے 22 رنز بنائے۔ پمز اکیڈمی کی جانب سے احتشام خان نے 5 ، عمران خان نے 3 ، شہاب رحیم اور حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پمز اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد حاشر نے 38 ، امیر تیمور نے 36 ، اسماعیل احمد نے 26 اور محمد افتخار نے 18 رنز بنائے، شاہ جمخانہ کی جانب سے محمد وقاص نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 05/03/2021 - 18:10:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :