بوائز انٹر کالجز ڈگری سپورٹس فیسٹیول پشاور یونیورسٹی نے جیت لی

جمعہ 5 مارچ 2021 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف پشاور کے زیر اہتمام بوائز انٹر کالجز ڈگری سپورٹس فیسٹیول کی جنرل ٹرافی پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے جیت لی ، اس موقع پر خیبرپختونخوا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری دائود خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس‘سکواش کے سابق برٹش چیمپئن قمرزمان‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم‘صدر سپورٹس کمیٹی پشاور یونیورسٹی پروفیسر نصیر خان خٹک ‘پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور پروفیسر نصر اللہ خان ‘پرنسپل گورنمنٹ سپرئیر سائنس کالج پشاور پروفیسر شریف گل ‘ڈاکٹر حب اللہ ‘ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ارشد حسین ‘ڈی پی ای صفدر حسین ‘ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج علی ہوتی ‘ سلیم خان ‘سجاد خان ‘پرنسپل گورنمنٹ کالج باڑہ پروفیسر عبدالجبار ‘پرنسپل گورنمنٹ کالج اچینی پروفیسر ڈاکٹر عتیق جان ‘سابق نیشنل ٹینس پلیئر سلیم خان ‘ورلڈ کپ میں نمائندگی کرنیوالے کرکٹر محسن سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے‘بوائز انٹر کالجز ڈگری سپورٹس فیسٹیول کے نتائج کے مطابق بیڈمنٹن میں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز نمبر دو پشاور نے پہلی ‘پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے دوسری اور گورنمنٹ کالج متھرا پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘باسکٹ بال کے مقابلوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے پہلی ‘گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘کرکٹ کے مقابلوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے پہلی‘گورنمنٹ کالج پشاور نے دوسری اور گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز نمبر دو پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘فٹبال کے مقابلوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ نے پہیل ‘گورنمنٹ کالج پشاور نے دوسری جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ہینڈ بال کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلی ‘پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج متھرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ہاکی کے مقابلوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے پہلی ‘گورنمنٹ کالج پشاور نے دوسری جبکہ ایڈورڈز کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلی ‘گورنمنٹ مینجنمنٹ سائنسز نمبر دو پشاور نے دوسری جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘رسہ کشی کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج نے پہلی ‘پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج آف سائنسز نمبر دو پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘والی بال کے مقابلوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے پہلی ‘گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج پشاور نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ‘ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلی ‘گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائسز نمبر دو پشاور نے دوسری جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ایتھلیٹکس میں گورنمنٹ کالج پشاور کے پرویز نیاز نے اکیس پوائنٹس کیساتھ بہترین ایتھلیٹ کی ٹرافی جیت لی انہوں نے سو میٹر ‘دو سو میٹر اور لانگ جمپ میں گولڈ میڈل جیتے‘جنرل ٹرافی 52 پوائنٹس کیساتھ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے جیت لی‘ایتھلیٹکس کے نتائج کے مطابق سو میٹر ریس میں جی سی پشاور کے پرویز نیاز نے پہلی ‘حفیظ احمد نے دوسری اور جمرود کالج کے شاہ فیصل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘دو سو میٹر ریس میں گورنمنٹ کالج پشاور کے پرویز نیاز نے پہلی ‘شعیب خان نے دوسری جبکہ حفیظ احمد (گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز )نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ہائی جمپ میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے حمزہ اختر اول رہے‘ گورنمنٹ کالج پشاور کے حسنین دوسرے اور گورنمنٹ ڈگری کالج جمرود کے عدنان خان تیسرے نمبر پر رةے ‘لانگ جمپ میں بھی گورنمنٹ کالج پشاور کے پرویز نیاز نے گولڈ میڈل جیت لیا ‘ گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے محمد اویس نے دوسری جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے حمزہ اختر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ‘شاٹ پٹ کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاور کے صدیق احمد نے گولڈ ‘پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے روح اللہ نے سلور اور گورنمنٹ کالج پاشور کے حسین اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا‘ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے محمد اویس نے پہلی ‘گورنمنٹ کالج پشاورکے حسین اللہ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج پشاور ہی کے صدیق احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی خیبرپختونخوا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری دائود خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس‘سکواش کے سابق برٹش چیمپئن قمرزمان‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم‘صدر سپورٹس کمیٹی پشاور یونیورسٹی پروفیسر نصیر خان خٹک ‘پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور پروفیسر نصر اللہ خان ‘پرنسپل گورنمنٹ سپرئیر سائنس کالج پشاور پروفیسر شریف گل ‘اورڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ارشد حسین نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 05/03/2021 - 18:11:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :