پاک جاپان ڈیوس کپ ٹائی، پہلے روز جاپان کے کھلاڑی باز لے گئے

پاکستانی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ پناہ محبت کرتی ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

جمعہ 5 مارچ 2021 20:55

پاک جاپان ڈیوس کپ ٹائی، پہلے روز جاپان کے کھلاڑی باز لے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) پاک جاپان ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے روز جاپان کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کو ہرا دیا، ایونٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ نے کیا، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق کے علاوہ غیرملکی سفیر بھی موجود تھے، اس موقع پر وفاقی وزیر نے غیر ملکی سفیروں اور غیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور پاکستانی عوام ان غیرملکی کھلاڑیوں کا احترام اور ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں ان حالات میں ایک بہت خوش آئند اقدام ہے ہماری کوشش ہیکہ عوام کوصحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہدایات کے مطابق اور کرونا کی حفاظتی تدبیر کی وجہ سے عوام کو میچ دیکھنے اجازت نہیں دی گئی، لیکن ہمیں اس بات پر افسوس ہے حالانکہ ہمارے اوپر شائقین کھیل اور غیر ملکی مندوبین کا ایک بہت برا پریشر تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے گراس کورٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جاپان کے یوسوکی وتانوکی نے پاکستان کے عقیل خان کو 2-0 سے شکست دی، پہلے سیٹ میں جاپان کے یوسوکی وتانوکی نے 6-3 اور دوسرے سیٹ میں 6-2 سے شکست دی، دوسرے میچ میں جاپان کے کیچی اوچیدا نے پاکستان کے اعصام الحق کو 2-0 سے ہرا دیا۔ میچ کے پہلے سیٹ میں جاپان کے کیچی اوچیدا نے پاکستان کے اعصام الحق کے خلاف 6-4 سے اور دوسرے سیٹ میں 7-6 سے شکست دے دی، (آج) ہفتہ کو سنگل کا پہلا میچ اعصام الحق اور یوسوکی وتانوکی اور دوسرا میچ عقیل خان اور کیچی اوچیدا کے مابین کھیلا جائے گا، میز ڈبلز کے پہلے میچ میں اعصام الحق اور عقیل خان پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ شینتارو موچی زوکی اور یوسوکی وتانوکی مدقابل ہوں گے، اس موقع پر قومی کوچ مصحف ضیا نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں کافی محنت کررکھی تھی لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن امید ہے کہ آج کے میچوں میں پاکستانی کھلاڑی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 05/03/2021 - 20:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :