صدرمملکت عارف علوی جناح گولڈ کپ کے فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے

ہفتہ 6 مارچ 2021 19:24

صدرمملکت عارف علوی جناح گولڈ کپ کے فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام جناح گولڈ کپ کا فائنل کل (اتوار) سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف محمد علوی فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں ڈی ایس پولو /اے ایس سی کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا جبکہ سب سڈری فائنل میں ری مائونٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے ہوگا۔ ٹیم ڈی ایس پولو /اے ایس سی میں دانیال شیخ، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس، حسام علی حیدر اور میکسویل چارلٹن جبکہ ڈائمنڈ پینٹس میں میرشعیب احمد، ثاقب خان خاکوانی، رومیروزیولیٹا اور راول لیپ سٹے شامل ہیں۔ میچ سپروائزکرنے والے دونوں امپائرز نکلوس سکارچینی اور گراہم کا تعلق ارجنٹائن سے ہے۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 19:24:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :