انٹرکلب کراٹے ٹورنامنٹ باغبانان کلب نے جیت لیا

ہفتہ 6 مارچ 2021 19:24

انٹرکلب کراٹے ٹورنامنٹ باغبانان کلب نے جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) کے پی فل کنٹیکٹ کراٹے اسو یسی ایشن( شن کیوکشنکائی) کے زیر اہتمام باغبانان شن کیوکیشن کراٹے اکیڈمی کے کوچ اعزازاللہ صافی کے تعاؤن سے انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر برکس کلین ایسوسی ایشن ارمڑ پشاور حاجی شاہد خان ‘ نعیم خان ایس ایچ او تھانہ ارمڑ اور امیر حمزہ خان پراپرٹی ڈیلر شہزاد خان مہمانان خصوصی تھیں جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر آرگنائزرز کیلئے شاہدخان نے 35000 ہزار جبکہ امیرحمزہ خان نے 20000 ہزارروپے کا اعلان کیا۔

مقابلے 7 ویٹ کٹیگریز میں ہوئے۔60کلو گرام میں سیف اللہ‘ -60 کلو گرام میں محمد ایوب ‘50کلو گرام میں عاصم‘45کلو گرام میں جلال الدین‘35 کلو گرام میں عزیزاللہ‘30کلو گرام میں شفیع اللہ اور25کلو گرام میں عبداللہ عمر کامیاب قرار پائے۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 19:24:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :