پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سکھر کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

ہفتہ 6 مارچ 2021 19:53

پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سکھر کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سکھر کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں ، آفشیلز کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر پی اے بی صوبہ سندھ کے صدر مظفر علی قریشی ، جنرل سیکریٹری عبدالجبار میرانی ، فنانس سیکریٹری فیصل بلوچ ، اسپورٹس سیکریٹری عبدالوہاب ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عاطف قیوم ، پی اے بی سکھر کے صدر سہیل احمد ، آرگنائیزر ٹورنامنٹ مسز سہیل ، آئی بی اے کے اوشاق علی ، ذوالفقار علی آرائیں سمیت پی اے بی کے عہدے داروں و فنکاروں ، گلوگاروں محمد سلیم قریشی ، حمیرا حمید ، پروفیسر ثروت خان ، علمہ رئوف ، فیصل چانڈیو ، مومل مٹھل،ذوہیب میرانی ، اختیار مگسی ، تنظیم علی سمیت معززین نے شرکت کی ، تقریب میں پی اے بی کے فنکاروں اور گلوگاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء تقریب سے خوب داد وصول کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے بی صوبہ سندھ کے صدر مظفر علی قریشی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمی جاری رکھنا عبادت سے کم نہیں ہے ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسی تقریبات کرانا خوش آئند اقدام ہے اختتام تقریب انہوں نے فاتح و رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کرینگے اور ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔

وقت اشاعت : 06/03/2021 - 19:53:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :