کسی بچے کی پیدائش دیکھنا بلاشبہ ناقابلِ یقین حد تک حیرت انگیز تجربہ ہے،ویرات کا انوشکا اور بیٹی کی تصویر کیساتھ پیغام

پیر 8 مارچ 2021 22:57

کسی بچے کی پیدائش دیکھنا بلاشبہ ناقابلِ یقین حد تک حیرت انگیز تجربہ ہے،ویرات کا انوشکا اور بیٹی کی تصویر کیساتھ پیغام
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی تصویر کے ہمراہ عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری تصویر کے ساتھ لکھا کہ کسی بچے کی پیدائش دیکھنا بلاشبہ ناقابلِ یقین حد تک ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کو دیکھ کر آپ عورت کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ خدا نے اس کے اندر زندگی کیوں پیدا کی یہی وجہ ہے کہ یہ ہم مردوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ میری زندگی میں شامل ایک خوبصورت اور بہادر خاتون کو عالمی یومِ خواتین کی مبارکباد اور اسے بھی اس دن کی مبارک ہو جو بڑی ہو کر اپنی والدہ کی طرح بنے گی۔انہوں نے دنیا کی دیگر خواتین کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/03/2021 - 22:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :