قائداعظم گولڈ کپ،نیوایج /رضویز ،باڑیز ،بی این پولو ٹیموں کی کامیابی

پیر 8 مارچ 2021 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2021ء کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں نیوایج /رضویز نے رسالہ کی ٹیم کو 12-5 سے جبکہ دوسرے میچ میں باڑیز نے چھٹے چکر میں سڈن ڈیتھ پر ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 10-9 سے جبکہ تیسرے میچ میں بی این پولو ٹیم نے ایف جی پولو کو 9-7 سے ہرا دیا۔

آج منگل تین میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہرو ایک بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ری مائونٹس سے، اڑھائی بجے ماسٹر پینٹس بلیک کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے جبکہ چار بجے ڈی ایس پولو /اے ایس سی کا مقابلہ نیوایج /رضویز سے ہوگا۔ قبل ازیں لاہور پولو کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے کلب کے صدر عمر صادق نے ٹورنامنٹ سے متعلق بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی بار 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ہر ٹیم میں دو غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑی پہلی بار جلوہ گر ہو رہے ہیں جن میں ارجنٹائن، چلی، انگلینڈ، ایران کے کھلاڑی شامل ہیں۔پول اے میں بی این، ڈی ایس پولو /اے ایس، ایف جی پولو، نیوایج /رضویز اور رسالہ کی ٹیمیں جبکہ پول بی میں ماسٹر پینٹس بلیک، ڈائمنڈ پینٹس، ری مائونٹس، باڑیز اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 08/03/2021 - 23:26:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :