پاکستان ڈے مینز ٹینس چیمپئن شپ 18مارچ سے شروع ہوگی

منگل 9 مارچ 2021 11:29

پاکستان ڈے مینز ٹینس چیمپئن شپ 18مارچ سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2021ء) پہلی حیدرآباد جمخانہ پاکستان ڈے مینز ٹینس چیمپئن شپ18 مارچ سے حیدرآباد جمخانہ کے ہارڈ کورٹ میں شروع ہوگی۔گزشتہ روزایونٹ کے چیف آرگنائزر محمدخالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔

تیرہ کھلاڑیوں کو مین رائونڈ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی ، اپنی رجسٹریشن 15 مارچ تک کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ملک بھر سے نامور نو کھلاڑی نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، شعیب خان، شہزاد خان، محمد عابد، احمد چوہدری، برکت اللہ، ہیرا عاشق اور یوشف خلیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ 18 مارچ کو صبح نو بجے جبکہ مین رائونڈ 19 مارچ سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ 23 مارچ تک جاری رہے گا۔ چیمپئن شپ میں دو لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ ہونگے جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 11:29:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :