سندھ مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے چنائوکے لئے دو روزہ ٹرائلز 13 مارچ سے شروع ہونگے

منگل 9 مارچ 2021 11:30

سندھ مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے  چنائوکے لئے دو روزہ  ٹرائلز 13  مارچ سے  شروع ہونگے
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2021ء) سندھ  مرد اور خواتین  نیٹ بال ٹیموں کے چنائو کے لئے  دو روزہ ٹرائلز 13  مارچ سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں ہونگے،  جس میں سندھ بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

منتخب  مرد اور خواتین کی ٹیمیں آئندہ ماہ اپریل میں اسلام آباد میں کھیلی جانے والی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ یہ چیمپئن شپ  5اپریل سے  9  اپریل تک کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 11:30:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :