ڈی ایچ اے کا یوم پاکستان کے موقع پر انڈر 16 اور سنیئر ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ

منگل 9 مارچ 2021 13:07

ڈی ایچ اے کا یوم پاکستان کے موقع پر انڈر 16 اور سنیئر ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2021ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی (ڈی ایچ اے) نے یوم پاکستان کے موقع پر انڈر 16 اور سنیئر ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری ڈی ایچ اے شیخ علی عابد نے بتایا کہ دونوں ٹورنامنٹس 13 سے 23 مارچ تک شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انڈر 16 ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں راولپنڈی اکیڈمی، پنجاب یوتھ اکیڈمی، واہ اکیڈمی، پنجاب یوتھ اکیڈمی اور ذاکر حسین اکیڈمی کی دو ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سنیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ان ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں اے آر ایل، ریڈ ٹائیگر، پنجاب یوتھ، سول ڈیفنس، اسلام آباد ٹائیگر، کری کلب، سیٹلائٹ کلب اور نشتر کلب جبکہ پول بی میں شاہ زمان کلب، مخدوم کلب، بندہ کلب، پنڈی بوائے، ذاکر کلب، العباس کلب، الفیصل اور بحریہ ٹاون کلب شامل ہیں۔ دونوں ٹورنامنٹس کے فائنل مقابلے 23 مارچ کو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 13:07:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :