عمر اکمل قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

گزشتہ 12 ماہ میں بہت کچھ سیکھا، انٹرنیشنل کیریئر درست ٹریک پر واپس لانے کا خواہاں ہوں: ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 مارچ 2021 13:48

عمر اکمل قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مارچ 2021ء ) مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے کہا کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔ عمر اکمل کا یہ بیان عالمی ثالثی عدالت برائے کھیل کی جانب سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے کلیئر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کیلئے کرکٹ میدان میں واپسی کیلئے صاف ہو گیا تو وہ دوبارہ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران انہوں نے بہت نقصان اٹھایا لیکن اب انہوں نے ماضی کو بھلا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ واپس حاصل کرنے پر فوکس کر رہے ہیں۔ عمر اکمل نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا عمدہ آغاز کیا تھا اور وہ اس وقت قومی مڈل آرڈر کے لیے امید بن کر سامنے آئے تھے ۔ انہوں نے 2009ء سے اپنے کیریئر کے آغاز کے بعد سے 121 ون ڈے ، 16 ٹیسٹ اور 84 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے تھے۔

(جاری ہے)

اس کا کیریئر ناقص پرفارمنسز اور ہیڈ کوچ وقار یونس اور مکی آرتھر کے ساتھ جھڑپوں کی وجہ سے خراب ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بکیز کی جانب سے رابطہ کرنے کی اطلاع دینے میں ناکامی پر عمر اکمل پر 3 سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اپیل کے بعد پابندی کو کم کرکے 18 ماہ کردیا گیا تھا۔ عمر اکمل نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے اس پابندی کو مزید کم کرکے 12 ماہ کر دیا اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ، چونکہ عمر اکمل پہلے ہی 12 ماہ کی پابندی کاٹ چکے ہیں اس لیے پی سی بی کا بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد وہ کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پچھلے 12 ماہ میں بہت کچھ سیکھا اور وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو صحیح ٹریک پر واپس لانے کے لیے پرامید ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان میں اب بھی بہت کرکٹ باقی ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 13:48:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :