لارڈز تاریخی میچ کی میزبانی سے محروم

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے وینیو کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 مارچ 2021 16:19

لارڈز تاریخی میچ کی میزبانی سے محروم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مارچ 2021ء ) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل اس وقت 18 سے 22 جون تک لارڈز، لندن میں شیڈول ہے تاہم وینیو کی تبدیلی کا اعلان جلد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کوویڈ 19 کی وجہ سے فائنل لندن سے ساؤتھمپٹن منتقل کرے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گراؤنڈ میں فائیو سٹار ہوٹل کی سہولت موجود ہونے کے سبب فائنل لارڈز کی بجائے ساؤتھمپٹن میں ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 1-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔ بھارت نے17میں سے 12 میچز جیت کر 72.2 فیصد پوائنٹس حاصل کیے ہیں،11 ٹیسٹ میں 7 فتوحات کے ساتھ کیویز (70.0) دوسرے نمبر پر رہے، آسٹریلیا (69.2) تیسری، انگلینڈ (61.4) چوتھی، پاکستان (43.3) 5ویں، ویسٹ انڈیز (33.3) چھٹی، جنوبی افریقہ (30.3) 7ویں، سری لنکا(16.7) 8ویں اور بنگلہ دیش (0) نویں پوزیشن پر ہے۔                                                                                                                              
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 16:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :