کین ولیمسن کہنی کی انجری کے سبب بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

چاہتے ہیں ولیمسن انجری سے چھٹکارہ حاصل کرکے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے مکمل طور پر دستیاب ہوں: ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 مارچ 2021 16:29

کین ولیمسن کہنی کی انجری کے سبب بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مارچ 2021ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ کونسل (این زیڈ سی) نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بائیں بازو کی کہنی میں تکلیف کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ بلیک کیپس کے میڈیکل منیجر ڈیلے شاکل کے مطابق کہنی کی تکلیف کئی مہینوں سے 30 سالہ کین ولیمسن کو پریشان کررہی تھی۔ شیکل نے ایک بیان میں کہا کہ اس چوٹ سے صحت یابی کے لیے ولیمسن کو آرام اور بحالی کی مدت پوری کرنے کی ضرورت ہے۔

دریں اثناء کیوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ولیمسن انجری سے چھٹکارہ حاصل کرکے جون میں بھارت کے خلاف ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہوں۔ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کین ولیمسن مکمل صحت یابی کے بعد ٹیم میں واپسی کریں کیوں کہ وہ ہمارے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بنگلہ دیش کیخلاف آئندہ سیریز میں یقینی طور پر ان کی کلاسک بیٹنگ اور قیادت سے محروم ہوجائیں گے لیکن ون ڈے سکواڈ میں اب ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو موقع ملے گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ 20 مارچ سے بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے گا ، اس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔                                            
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 16:29:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :