محسن حسن خان، نجم سیٹھی کی پالیسیوں پر برس پڑے

جمعرات 8 مئی 2014 00:10

محسن حسن خان، نجم سیٹھی کی پالیسیوں پر برس پڑے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) ٹیسٹ کرکٹر اورقومی ٹیم کےسابق کوچ محسن خان بھی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی پالیسیوں پر برس پڑے کہتے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں من پسند تقرریوں سے پاکستان کا نام خراب ہورہا ہے۔

(جاری ہے)


کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران محسن خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقرریوں سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ کی تقرری کے معاملے پر قوم کو بے وقوف بنایا۔ چیئرمین پی سی بی نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، پی سی بی کے سربراہ یس مین چاہتےہیں۔ محسن خان نے کہا کہ پی سی بی کو محمد عامر کی بحالی کی بات نہیں کرنی چاہئے۔

وقت اشاعت : 08/05/2014 - 00:10:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :