فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا

پی سی بی بدھ کے روز لیگ سپنر کا دوبارہ ٹیسٹ لے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 مارچ 2021 19:57

فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مارچ 2021ء ) پاکستانی نژاد آسٹریلیوی لیگ سپنر فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ ایک بار پھرمثبت آگیا جس کے بعد ان کی قرنطینہ کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بدھ کو فواد احمد کا ایک اور کورونا ٹیسٹ لے گا جبکہ پی سی بی انگلش کرکٹر ٹام بینٹن اور دو دیگر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹس کی رپورٹس کا بھی انتظار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی صرف تبھی اپنے ملکوں میں واپس جاسکتے ہیں جب ان کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں۔ یاد رہے کہ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔ پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لاہور میں اپنا ہیڈکوارٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ کورونا کیسز مثبت آنے کے بعد ہی پی سی بی پاکستان سپر لیگ کراچی میں ملتوی کرنے پر مجبور ہوا۔                                                                              
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 19:57:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :