عمر گل کے ہاں’خدا کی رحمت‘ کی آمد

سابق فاسٹ بائولر نے بیٹی کا نام زینب رکھ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 مارچ 2021 11:30

عمر گل کے ہاں’خدا کی رحمت‘ کی آمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مارچ 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 36 سالہ سابق کرکٹر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’اللّٰہ نے ایک بار پھر مجھے رحمت سے نوازا ہے، زینب اور ماں دونوں خیریت سے ہیں اور بخیر و عافیت گھر آگئے ہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’اہلیہ اور بیٹی دونوں کی صحت اچھی ہے، اللّٰہ پاک لمبی اور صحت مند زندگی عطا کرے‘۔

عمر گل نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اہل خانہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
خیال رہے کہ عمر گل 2010ء میں دبئی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلی بیٹی ریحاب کی پیدائش 2012ء میں جب کہ بیٹے عیسیٰ کی پیدائش 2015ء میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عمر گل کے ٹویٹ پر ساتھی کرکٹر اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس اور ان کی اہلیہ سمیت محمد حفیظ، سابق کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، شاداب خان، فخر زمان،سلمان بٹ، سہیل تنویر، یاسر حمید، محمد نواز،عتیق الزماں اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نومولود کی صحت مند زندگی کیلئے دعا کی۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے بھی سابق فاسٹ بولر کو مبارک باد پیش کی۔                             
وقت اشاعت : 10/03/2021 - 11:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :