جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کوچ کا یورپیئن چیمپئن شپ کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان

بدھ 10 مارچ 2021 12:52

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2021ء) جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآخم لؤ اس سال موسم گرما میں فٹ بال کی یورپیئن  چیمپئن شپ کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔ یہ اعلا ن جرمن فٹ بال فیڈریشن  کی طرف سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق یوآخم لؤ اس کا معاہدہ 2022تک ہے مگر انہوں نے خود ہی اسے قبل از وقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فٹ بال کے آئندہ  ورلڈ کپ مقابلے 2022میں ہوں گے۔ یوآخم لؤ اس  2006سے جرمن ٹیم کے کوچ ہیں اور جرمنی نے 2014کا فٹ بال ورلڈ کپ انہی کی کوچنگ میں جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 10/03/2021 - 12:52:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :