خیبرپختونخوانے "سائیکلنگ سن ڈے "سائیکل ریس جیت لی

یبرپختونخوانے "سائیکلنگ سن ڈے "سائیکل ریس جیت لی ، اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراتمام منعقد ہ ریس میں سو سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا جس میں مردوں کے ایلیٹ کلاس 32 کلومیٹر روڈ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے کلین سویپ کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 10 مارچ 2021 15:34

خیبرپختونخوانے  "سائیکلنگ سن ڈے "سائیکل ریس جیت لی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) خیبرپختونخوانے "سائیکلنگ سن ڈے "سائیکل ریس جیت لی ، اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراتمام منعقد ہ ریس میں سو سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا جس میں مردوں کے ایلیٹ کلاس 32 کلومیٹر روڈ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے کلین سویپ کردی ، جس میں مردان کے عمر فاروق نے پہلی ، پشاور کے ساجد علی نے دوسری اور ایس ایس جی سی کے محسن خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد بنے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 10/03/2021 - 15:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :