لاہور قلندر کے بین ڈنک ایک بار پھر طالب علم بن گئے

کپلان بزنس سکول کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے ایم بی اے کرنے کا موقع فراہم کیا : وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 مارچ 2021 12:34

لاہور قلندر کے بین ڈنک ایک بار پھر طالب علم بن گئے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مارچ 2021ء ) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین وکٹ کیپر بین ڈنک نے کرکٹ سے ہٹ کر بھی دوسری سرگرمیاں سرانجام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، بین ڈنک کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اب وہ کرکٹ سے ہٹ کر بھی کچھ ایسا کریں جس کا کوئی فائدہ ہو اور اسی لیے اب انھوں دوبارہ سکول میں جا کر پھر سے پڑھائی کرنے کا ارادہ بنایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے 33 سالہ وکٹ کیپر بلے باز بین ڈنک نے پھر سے پڑھائی شروع کرنے کا ارادہ بنا لیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے آسٹریلیا کے ایک سکو ل میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلہ بھی لے لیا ہے جس کے لیے کچھ دنوں تک وہ کلاسز کا بھی آغاز کرنے جارہے ہیں ۔ ڈنک کا کہنا تھا کہ میں کپلان بزنس سکول کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے پھر سے پڑھائی کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا شوق ہے کہ وہ مزید پڑھائی کریں اس لیے انھوں نے ایم بی اے میں داخلہ لیا ہے۔
                                                                                                                
وقت اشاعت : 11/03/2021 - 12:34:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :