سری لنکن اوپنر کا متنازع رن آؤٹ سوشل میڈیا پر وائرل

گوناتھالیکا ’آؤٹ یا ناٹ آؤٹ‘، ٹویٹر صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی، سابق کرکٹرز نے ناٹ آئوٹ قرار دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 مارچ 2021 15:45

سری لنکن اوپنر کا متنازع رن آؤٹ سوشل میڈیا پر وائرل
انٹیگا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مارچ 2021ء ) سری لنکن بلے باز کا عجیب انداز میں آؤٹ قرار دینا تنازعہ بن گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث ومباحثہ کا سلسلہ شروع کردیا۔ سری لنکن ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود ہے جہاں اس نے مہمان ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں1-2 سے شکست دی۔ گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ انٹیگا کے سر ویون رچرڈز سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ویسٹ انڈیز نے آئی لینڈرز کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سری لنکن بلے باز کو امپائر کی جانب سے عجیب وغریب رن آؤٹ قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین کیلئے بحث ومباحثہ کا سبب بن گیا ۔ سری لنکن اننگز کے 22 اوور میں ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ بولنگ کرارہے تھے اور سری لنکن بلے باز گوناتھیلا 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پولارڈ کی گیند پر انہوں نے سنگل رن لینے کی کوشش کی اسی دوران بولر اور ایک فیلڈر تیزی سے گیند کی جانب لپکے جس کے باعث سنگل رن نہ بن سکا، سری لنکن بلے باز الٹے پاؤں کریز کی جانب جانے لگے اسی دوران پچ پر پڑی گیند ان کے پاؤں کے درمیان آگئی۔

کیرون پولارڈ نے فیلڈ امپائر سے اپیل کی کہ سری لنکن بلے باز نے جان بوجھ کر گیند کو روکا لہذا انہیں آؤٹ قرار دیا جائے، پولارڈ کی اپیل پر تھرڈ امپائر نے گوناتھیلاکا کو آؤٹ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی اس متنازع رن آؤٹ پر اپنے کمنٹس کا اظہار کیا ۔
وقت اشاعت : 11/03/2021 - 15:45:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :