شمالی کوریا کی فٹ بال ٹیمیں رواں برس جنوبی کوریا میں شیڈول ایشین گیمز میں شرکت کریں گی

اتوار 11 مئی 2014 13:23

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) شمالی کوریا رواں سال جنوبی کوریا میں کھیلی جانے والی 17 ویں ایشین گیمز میں شرکت کریگا۔ یہ ایونٹ 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جنوبی کوریا کے شہر اینچیون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے حکام کے مطابق ایشین گیمز میں ہماری مینز اینڈ ویمنز فٹ بال ٹیمیں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ جنوبی کوریا نے ایونٹ میں شرکت کیلئے اولمپک کونسل آف ایشیا کے ذریعے شمالی کوریا کو دعوت نامہ بھیجا ہے، شمالی کوریا نے 1988ء میں جنوبی کوریا میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں شرکت سے بائیکاٹ کیا تھا لیکن 2002ء میں منعقدہ ایشین گیمز میں شمالی کوریا نے ایتھیلیٹس سمیت چیئرلیڈرز کو بھی جنوبی کوریا بھیجا تھا۔

وقت اشاعت : 11/05/2014 - 13:23:56