آندرے آگاسی نے رافیل نڈال کو دنیائے ٹینس کا نمبر ایک کھلاڑی قرار دیدیا

اتوار 11 مئی 2014 14:43

آندرے آگاسی نے رافیل نڈال کو دنیائے ٹینس کا نمبر ایک کھلاڑی قرار دیدیا

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) سابق امریکن سٹار کھلاڑی اور آٹھ گرینڈ سلیم کے چیمپئن آندرے آگاسی نے رافیل نڈال کو ٹینس کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک نڈال موجودہ نسل کے بہترین کھلاڑی ہیں، ان کا مقابلہ نوجوان ٹینس کھلاڑیوں سے ہے اور انہوں نے ان کھلاڑیوں میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔ اور ٹینس مقابلوں میں نڈال کا راجر فیڈرر کے خلاف ریکارڈ زیادہ بہتر ہے اور نڈال کو دو مرتبہ تمام ایونٹس کے ٹائٹلز جیتنے کیلئے ایک آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل درکار ہے، نڈال کو تمام بڑے ایونٹس کے ٹائٹلز دو سے زائد مرتبہ جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے اسلئے میرے نزدیک وہ دنیائے ٹینس کے نمبر ایک کھلاڑی ہیں۔

وقت اشاعت : 11/05/2014 - 14:43:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :