قومی مینز والی بال چمپئن شپ 24 مارچ سے شروع ہوگی

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

جمعہ 12 مارچ 2021 14:51

قومی مینز والی بال چمپئن شپ 24 مارچ سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2021ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز والی بال چمپئن شپ 24 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی،جس میں پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستا ن آرمی، پی او ایف واہ، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے،سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں، چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 23 مارچ کو ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ اور ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ 31مارچ تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
وقت اشاعت : 12/03/2021 - 14:51:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :