پی بی ایف ایشین گیمز کی تیاریوں کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا انعقاد 15مئی کوکریگی

پیر 12 مئی 2014 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء)پاکستان باکسنگ فیڈریشن جولائی میں گلاسگو میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز اور ستمبر میں ساؤتھ کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز کی تیاریوں کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا انعقاد 15مئی سے لاہور میں کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اقبال حسین کے مطابق دونوں اہم ترین ایونٹس ہیں اور ان کی تیاری کے لئے ہم اپنی تیاریاں لاہور میں لگنے والے کیمپ سے شروع کریں گے جس میں قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں کارکردگی کی بنیاد پر میرٹ پر منتخب ہونے والے 15باکسر شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ واپڈا انٹر یونٹ باکسنگ ایونٹ جس میں ملک کے بہترین باکسر حصہ لے رہے ہیں کہ ختم ہونے کے بعد قومی کیمپ شروع ہوگا۔کیمپ کوچز علی بخش، محمد طارق، طارق گجر اور مجید بروہی کی زیرنگرانی لگایا جائے گا۔ شرکت کرنے والے باکسرز کے ناموں کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 12/05/2014 - 16:08:59